قوانین کی خلاف ورزی، برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے کئی ریسٹورنٹ وبیکریوں پر جرمانے

اسٹاف رپورٹر  منگل 16 نومبر 2021
 انور مٹن ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت پر ریسٹورنٹ کو عارضی طور پربند کردیاگیا ۔ فوٹو : فائل

انور مٹن ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت پر ریسٹورنٹ کو عارضی طور پربند کردیاگیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر ٹیم کی مختلف ریسٹورنٹ اور بیکریوں کے خلاف کاروائی کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر ٹیم کی مختلف ریسٹورنٹ اور بیکریوں کے خلاف کاروائی کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال،حشرات کی موجودگی اور حفظان صحت اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایس او پی کی خلاف ورزی پر مختلف فوڈ پوائنٹس پر4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جرمانے کیے۔

کئی ہوٹلوں پرکیڑے بھی نظر آئے،فریج اور دیگر سامان گندا تھاکارروائی کے دوران انور مٹن ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے عملے پر حملہ کیا اور ساتھ ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر نمبر 719/21 درج کرا دی اور ریسٹورنٹ کو عارضی طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔