مستونگ میں اسکول وین اور کارمیں تصادم، 32 بچے زخمی

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  منگل 16 نومبر 2021
اندرون بلوچستان ہونے والے مختلف حادثات اور واقعات میں 2افراد جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

اندرون بلوچستان ہونے والے مختلف حادثات اور واقعات میں 2افراد جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

 کوئٹہ: کھڈکوچہ کے مقام پر اسکول وین اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 32بچے و بچیاں زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر اسکول وین اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 32بچے و بچیاں زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اندرون بلوچستان ہونے والے مختلف حادثات اور واقعات میں 2افراد جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ گوادر میں نگوری زیرو پوائنٹ کے مقام پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افرادولید ولد فتح محمد، مجیب ولد علی محمد جاں بحق ہوگئے، حب کے علاقے ماہی گاڑی کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمدکرکے جام غلام قادر اسپتال منتقل کی۔

ادھر قومی شاہراہ پر جام یوسف آباد کے قریب بیلہ سے کراچی جانے والی ویگن اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔