کراچی میں امریکی ڈاکٹر سے زیادتی ڈی این اے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ ملزم یاسر کے گھر پر پیش آیا۔


کورٹ رپورٹر November 20, 2021
پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ ملزم یاسر کے گھر پر پیش آیا۔

GENEVA: مقامی عدالت نے فرئیر کے علاقے میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کیس میں آئندہ سماعت پر پولیس کو ڈی این اے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو فرئیر کے علاقے میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم یاسر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر پولیس کو ڈی این اے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ ملزم یاسر کے گھر پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی

 

مدعی مقدمہ کی جانب سے درخواست دیتے ہی ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا جناح اسپتال میں میڈیکل کیا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں