شاہین آفریدی نے چھکا جڑنے والے عفیف کوگیند دے ماری

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 21 نومبر 2021
میدان میں حال پوچھا، کھیل ختم ہونے کے بعد بھی معذرت
کھیل ختم ہونے پر بھی پیسر نے میدان میں جاکر عفیف حسین سے ہاتھ ملایا اور معافی مانگی، فوٹوانٹرنیٹ

میدان میں حال پوچھا، کھیل ختم ہونے کے بعد بھی معذرت کھیل ختم ہونے پر بھی پیسر نے میدان میں جاکر عفیف حسین سے ہاتھ ملایا اور معافی مانگی، فوٹوانٹرنیٹ

 لاہور:  شاہین شاہ آفریدی نے چھکاجڑنے والے عفیف حسین کو گیند دے ماری۔

ڈھاکا میں بنگلہ دیشی اننگز کے تیسرے اوور میں عفیف حسین نے آتے ہی شاہین شاہ آفریدی کو چھکا جڑ دیا، اگلی گیند پر انھوں نے اسٹریٹ ڈرائیو کیا، بیٹسمین کریز میں ہی رہے،رن آؤٹ کا کوئی امکان نہ ہونے کے باوجود شاہین شاہ آفریدی نے گیند تھرو کردی،عفیف حسین نے بچاؤ کیلیے منہ دوسری جانب کرلیا مگر بال پیر پر لگ گئی۔

وہ گراؤنڈ پر گرنے کے بعد درد سے کراہتے رہے، فزیو کی میدان میں آمد ہوئی،عفیف تھوڑی دیر بعد بیٹنگ کیلیے تیار ہوگئے،شاہین شاہ آفریدی نے ان سے معذرت کی، کھیل ختم ہونے پر بھی پیسر نے میدان میں جاکر عفیف حسین سے ہاتھ ملایا اور معافی مانگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔