معذورلڑکی نادرا سے شناخت کی قانونی جنگ جیت گئی

کورٹ رپورٹر  اتوار 21 نومبر 2021
والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آ گیا ۔ فوٹو : فائل

والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آ گیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  معذور لڑکی روبینہ نادرا کے خلاف قانونی جنگ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آگیا، سندھ ہائی کورٹ نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معذور لڑکی کی شناختی کارڈ والد کے بغیر نہ بنانے سے متعلق نادرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عدالت نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ روبینہ اور اس کی والدہ کو شوہر چھوڑ کرچلا گیا تھا، نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔