سادہ خوراک اور روزانہ ورزش کئی بیماریوں سے بچاتی ہیں ماہرین طب

ذیابیطس کے مریضوں کو دوا کے ساتھ ساتھ مرض کے باعث سامنے آنے والے ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دی جائے


Staff Reporter November 21, 2021
ہر شخص کو 40 سال کی عمر میں ذیابیطس کی اسکریننگ کرنا چاہیے،، ڈاکٹر فوٹوفائل

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی جانب سے ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے 8 ویں قومی ذیابیطس سمپوزیم 2021 کا انعقاد کیا گیا۔

8 ویں قومی ذیابیطس سمپوزیم 2021 میں ماہرین صحت نے موجودہ دور میں ذیابیطس کی وجوہات، اس سے بچاؤ، علاج معالجے، ذیابیطس سے رونما ہونے والے نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے اسباب پر روشنی ڈالی اور بتایا گیا کہ ذیابیطس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے 33 لاکھ کیسز کے ساتھ پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اور جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے سمپوزیم کے انعقاد اور ماہرین صحت کی جانب سے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک ہے، اس پھیلاؤ کو روکنے کیلیے عوام کو ماہرین صحت کی آرا پر بغور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ضیا الدین یونیورسٹی کے پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر اعجاز وہرہ نے گلائسمک کنٹرول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو 40 سال کی عمر میں ذیابیطس کی اسکریننگ کرنا چاہیے، پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر قیصر جمال نے ''لائف اسٹائل مینجمنٹ '' پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے، ذیابیطس کے پھیلاؤ میں امریکا سر فہرست، چین دوسرے نمبر پر ہے، ذیابیطس سے بچنے کیلیے ہمیں صحت مند ناشتے سے دن کا آغاز کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں