ایران میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کیخلاف احتجاج

دریا خشک ہوجانے کے بعد اصفہان میں لوگ پانی کی کمی کیخلاف مظاہرے کررہے ہیں۔


November 27, 2021
اصفہان میں دریا کی بحالی کے لئے مظاہرے جاری ہیں:فوٹو:فائل

ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقیسم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔مظاہرین نےپولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کیا۔

اصفہان میں دریا خشک ہوجانے کے بعد ہزاروں کسان اورعام لوگ پانی کی فراہمی کے لئے کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔

ایران کے دوسرے شہروں میں بھی پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں