میسی کو ایوارڈ ملنے پررونالڈو ناخوش

پرتگیز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اب تک 5 بار ٹرافی اپنے نام کرچکے


Sports Desk December 02, 2021
پرتگیز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اب تک 5 بار ٹرافی اپنے نام کرچکے ۔ فوٹو : فائل

لاہور: کرسٹیانو رونالڈو بیلون ڈی آر ایوارڈ میسی کو دیے جانے پر خوش نہیں ہیں۔

پرتگیز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اب تک 5 بار ٹرافی اپنے نام کرچکے جب کہ لیونل میسی نے گزشتہ دن ساتویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میسی نے ریکارڈ ساتویں بار بیلون ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

ایک پرستار نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ لیونل میسی نے لیوانڈوسکی اور رونالڈو سے یہ ایوارڈ ''چوری'' کیا، رونالڈو نے اس کی تائید کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناخوشی کا اظہار کردیا۔

مقبول خبریں