برطانیہ میں طوفان، 30000 گھر 5 روز سے بجلی سے محروم

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

 لندن: برطانیہ میں برفباری اورطوفانی ہواؤں کے 5روز بعد بھی 30000 گھر بجلی سے محروم ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شمالی علاقوں اوراسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں ایک ہفتے قبل آنے والے طوفان کے بعد سے30000 گھروں کوبجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ 30000گھروں کو بجلی کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

برطانیہ میں برفانی طوفان اورہواؤں سے مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔