مدینہ منورہ ہوٹل میں آتشزدگی 15 زائرین جاں بحق 130 زخمی شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اشراق المدینہ ہوٹل میں ہفتے کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو لپیٹ میں لے لیا


Monitoring Desk/News Agencies February 09, 2014
آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 700افراد مقیم تھے، فائر بریگیڈ نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،فوٹو: فائل

مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے المناک حادثے میں 15زائرین جاںبحق جبکہ 130زخمی ہوگئے ہیں،

ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ مدینہ منورہ میں قائم اشراق المدینہ ہوٹل میں ہفتہ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے کے بعد فائربریگیڈکاعملہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئیں۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 700 افراد مقیم تھے اور آگ کے باعث 12افرادجاں بحق اور130زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، اشراق المدینہ ہوٹل کے سانحہ میں زخمیوں میں سے جھلسنے والے72 افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق شہرکے تمام اسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 photo 1_zpse1301f67.jpg

میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں ہوٹل میں رات بھر موجود افرادکو نکالنے میں مصروف رہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے مصر کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مصر سے ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے میں 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ کی وجہ سے متاثرہ ہوٹل کے نزدیک واقع ایک اور ہوٹل کو حفاظتی اقدامات کے تحت خالی کروا لیا گیا۔آتشزدگی کی وجوہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم سعودی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں