کراچی پولیس 2 ٹارگٹ کلرز کو سزا دلانے میں ناکام ضمانت پر رہا

درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھے،ایک ملزم لیاری گینگ وار کے کمانڈر کا بھائی ہے،پولیس


Staff Reporter February 09, 2014
ملزمان کے اعتراف جرم کے باوجود پولیس نے محض غیرقانونی اسلحے کا چالان پیش کیا۔ فوٹو: فائل

درجنوں افراد کے قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کے کمانڈر کے بھائی سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی ایسٹ عدالت سے ملزمان کو سزا دلوانے میں ناکام ہوگئے۔

دونوں ٹارگٹ کلرز کے خلاف محض غیرقانونی اسلحے کا چالان پیش کیا گیا جس پر دونوں ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے حکام کا وطیرہ بن گیا ہے کہ پریس کانفرنس میں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری ظاہر کی جاتی ہے اور اس میں بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں کہ مذکورہ ٹارگٹ کلرز درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہیں، ملزمان کے اعتراف جرم کی تفصیل مقدمات نمبرکے ساتھ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فراہم کی جاتی ہے لیکن دوسری جانب وہی پولیس جب ان ٹارگٹ کلرز کو عدالت میں پیش کرتی ہے تو قتل کے مقدمات کے بجائے محض غیر قانونی اسلحے کے چالان پیش کیے جاتے ہیں۔

 photo 4_zpsc40eb2d3.jpg

ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ نے بھی جمعرات کو اپنے دفتر میں 2 ٹارگٹ کلرز اصغر مگسی اور شاہد عرف بھیا کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کی، ملزم اصغرعلی کو لیاری گینگ وار کے کمانڈر احمد علی مگسی کا بھائی بتایا ،ملزمان کے اعتراف کردہ جرائم کی تفصیل بھی فراہم کی دونوں ملزمان اگلے ہی روز جمعے کو عدالت سے ضمانت پر رہائی پانے میں کامیاب ہوگئے، ایس ایس پی نے بھی کہا کہ ملزمان کوغیر قانونی اسلحہ کا کیس درج کیا گیا تھا، جب چالان پیش کیا گیا تو عدالت نے تفتیشی افسر کی بھی سرزنش کی۔

مقبول خبریں