بگ بیش لیگ؛ نوجوان پاکستانی اسپنر سید فریدون کا ناخوشگوار ڈیبیو

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
سڈنی سکسرز کیخلاف 4 اوورز میں 37 رنز دینے کے باوجود وہ وکٹ سے محروم رہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سڈنی سکسرز کیخلاف 4 اوورز میں 37 رنز دینے کے باوجود وہ وکٹ سے محروم رہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سڈنی: آسٹریلوی ٹی 20 بگ بیش لیگ میں نوجوان پاکستانی اسپنر سید فریدون کا ڈیبیو ناخوشگوار رہا۔

میلبورن اسٹارزکی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کیخلاف 4 اوورز میں 37 رنز دینے کے باوجود سید فریدون وکٹ سے محروم رہے۔ میلبورن اسٹارز کی بیٹنگ جواب دے گئی، پوری ٹیم کے صرف 61 رنز پر ڈھیر ہونے سے سڈنی سکسرز نے 152 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی۔

فاتح سائیڈ نے 4 وکٹ پر 213 رنز بنائے، جس میں مین آف دی میچ جوش فلپ کے 83 رنز شامل تھے جو انھوں نے 47 بالز پر بنائے، کپتان موسس ہینرکس نے 38 بالز پر ناقابل شکست 76 رنز اسکور کیے، جیمز ونس بھی 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں میلبورن اسٹارز 61 رنز پر آؤٹ ہوگئے، صرف پیٹر نیول (18) اور ہائیٹن کارٹ رائٹ (10) دہرے ہندسے میں داخل ہوسکے، باقی کسی کو 8 رنز سے آگے بڑھنا نصیب نہیں ہوا۔ اسٹیو او کیف 4، سین ایبٹ 3 اور ہیڈن کیر2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔