پاکستانی ٹیم نے وکٹ حاصل کرنے کے 9 مواقع ضائع کیے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 8 دسمبر 2021
 بارش زدہ میچ کے چوتھے روز کم روشنی کی وجہ سے پیسرز کو آزمایا نہیں جا سکتا تھا فوٹو: فائل

بارش زدہ میچ کے چوتھے روز کم روشنی کی وجہ سے پیسرز کو آزمایا نہیں جا سکتا تھا فوٹو: فائل

 لاہور:  ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے کئی مواقع ضائع کرنے کے باوجود بنگلا دیش کو 7 وکٹ پر 76 رنز تک محدود کیا۔

بارش زدہ میچ کے چوتھے روز کم روشنی کی وجہ سے پیسرز کو آزمایا نہیں جا سکتا تھا، شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور کرایا، اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 25 اوورز کیے۔

اس دوران 16مواقع ایسے تھے کہ پاکستان وکٹ حاصل کرسکتا تھا مگر ایک کیچ ڈراپ ہوا، ایک بار کیچ ہوا تو نوبال ہوگئی،4بار قریبی فیلڈرز گیند قابو نہ کرسکے،2 ایل بی ڈبلیو ہوسکتے تھے،ایک رن آؤٹ کا یقینی موقع بھی ضائع ہوا، اگر ان میں سے چند کوششیں بھی کامیاب ہوجاتیں تو شاید بنگلا دیش کی دوسری اننگز بھی اختتام کی جانب بڑھ رہی ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔