فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے‘ مصطفی قریشی

انڈسٹری نے فنکاروں کو بہت کچھ دیا،اسے مضبوط بنانا سب کی ذمے داری ہے


INP February 10, 2014
ہم سب کی بھی ذمے داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں . فوٹو: فائل

اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔

ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے۔

 photo 2_zpsde000b27.jpg

کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمے داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔