محمد یوسف نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا

عباس رضا  جمعرات 9 دسمبر 2021
اس طرح کی کارکردگی کے بعد ہار بھی جائیں تو دکھ نہیں ہوتا، سابق کپتان . فوٹو : فائل

اس طرح کی کارکردگی کے بعد ہار بھی جائیں تو دکھ نہیں ہوتا، سابق کپتان . فوٹو : فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا۔

لاہور میں نیب کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ٹیم نے میگا ایونٹ سے جس طرح کی پرفارمنس دکھانا شروع کی ہے اس پر عوام بھی خوش ہیں، کسی بھی ورلڈ کپ میں 12 یا 14 ٹیمیں شریک ہوتی ہیں مگر ٹرافی کوئی ایک ہی حاصل کرتی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ گرین شرٹس نے مثبت کرکٹ کھیلی، اس طرح کی کارکردگی کے بعد ہار بھی جائے تو دکھ نہیں ہوتا، ڈھاکا ٹیسٹ میں تین روز کھیل کا وقت ضائع ہونے کے باوجود پاکستان نے جس طرح کامیابی حاصل کی یہ بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کر رہا ہوں، مستقبل کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔