پیپلز پارٹی کا عابد شیر علی کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرانے کا اعلان

اگرعابدشیرعلی کووزیراعظم نے نہ روکا توپیپلزپارٹی کے کارکن اسکا بھرپورجواب دیںگے،رکن قومی اسمبلی رمیش لعل


Numainda Express February 10, 2014
اگرعابدشیرعلی کووزیراعظم نے نہ روکا توپیپلزپارٹی کے کارکن اسکا بھرپورجواب دیںگے،رکن قومی اسمبلی رمیش لعل۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی کے تضحیکی بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کااعلان کیاہے۔

رمیش لال نے اسلا م آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عابدشیرعلی نے فریال تالپورسمیت پیپلزپارٹی کے دیگراہم عہدیداروں کیخلاف بجلی چوری کرنیوالوں کی سرپرستی کرنیکا بیان دیکرسندھ کی عوام کی دلآزاری کی ہے جس کانوازشریف نوٹس لیکرعابدشیرعلی کولگام دیں،ایسے بیانات صوبوں کے درمیان نفرتیں پیداکر رہے ہیں۔ رمیش لال نے کہا کہ سندھ بالخصوص لاڑکانہ کے عوام بجلی کی مدمیں باقی صوبوںکی نسبت زیادہ ریونیوجمع کراتے ہیں جبکہ عابدشیرعلی کے اس بیان نے لوگوں میں شدیدمایوسی پھیلائی ہے، ہماری قیادت نے ہمیشہ صبروتحمل کی تلقین کی ہے جس پرہم کارکن عمل پیرا ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگرعابدشیرعلی کووزیراعظم نے نہ روکا توپیپلزپارٹی کے کارکن اسکا بھرپورجواب دیںگے۔