مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی ہے کچھ نہیں نکلے گا بابر اعوان

افتخار چوہدری کے جانے سے عدلیہ آزاد ہوئی ہے، پرویز مشرف کا ساتھ ججز نے ہی دیا


INP February 10, 2014
موجودہ عدلیہ اس حبس زدہ ماحول میں خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، انٹرویو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پر ویز مشرف کے خلاف مقدمہ سیاسی ہے اور ایسے مقدمات کے فیصلے بھی ہمیشہ سیاسی ہوتے ہیں لہٰذا اس مقدمے سے بھی کچھ نہیں نکل سکے گا۔

کوئی بھی وکیل افتخار محمد چوہدری کے ساتھ نہیں کھڑا، تمام وکلا کہتے ہیں افتخار چوہدری کے جانے کے بعد آج عدلیہ آزاد ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کو خوش ہونا چاہیے اب عدلیہ سیاست سے باہر ہوگئی ہے۔

 photo 6_zps4ef76215.jpg

اتوار کو ایک انٹر ویو میں سینیٹر بابراعوان نے کہا کہ پرویز مشرف ملزم تو ہیں لیکن سب سے پہلے ان کاساتھ ججز نے ہی دیا اور انھوں نے ہی مشرف کورعایت دی کہ وہ3 برس تک صدر رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہناتھا کہ موجودہ عدلیہ اس حبس زدہ ماحول میں خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔