شام میں امدادی قافلے پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 20 زخمی

فائرنگ سے شامی ریڈ کریسنٹ کا ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، ہفتے کے ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں 300 افراد مارے گئے، ذرائع


News Agencies/AFP February 10, 2014
ہلال احمر کے7 اور اقوامِ متحدہ کے تقریباً اتنے ہی اہل کار حمص شہر میں کئی گھنٹے محصور رہے۔فوٹو:اے ایف پی

شام کے شہر حمص میں فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلیے کام کرنے والے شامی ریڈ کریسنٹ کے قافلے پر راکٹ فائر کیے گئے اور اس موقع پر فائرنگ بھی ہوئی جس میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے کے نواح میں رہائش پزیر5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں امدادی قافلے کا ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو شام بھر میں پرتشدد واقعات میں 300 افراد مارے گئے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے فلاحی کاموں کی سربر اقوام متحدہ کی قیادت میں امدادی ادارے حمص میں پھنسے ہوئے ڈھائی ہزار افراد کو خوراک اور دوائیں پہنچا رہے ہیں جبکہ وہاں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔

 photo 3_zps1c84aae4.jpg

گزشتہ روز بھی حمص سے 420 محاصرین کو نکالا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری آموس نے کہا ہے کہ شامی شہر حمص میں سامان لے جانے قافلے پر حملے سے اقوامِ متحدہ اور امدادی ادارے ہمت نہیں ہاریں گے۔ ہلال احمر کے7 اور اقوامِ متحدہ کے تقریباً اتنے ہی اہل کار حمص شہر میں کئی گھنٹے محصور رہے۔ اے ایف پی کے مطابق شامی حکومت کا ایک وفد شامی وزیر خارجہ ولید معلم کی زیر قیادت امن مذاکرات میں شرکت کیلیے جنیوا پہنچ گیا ہے جو آج سے شروع ہونگے۔

مقبول خبریں