پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے


Editorial December 17, 2021
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہےفوٹوفائل

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بعدعوام انھیں مزید سستا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیںکیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کافی کم ہوئی ہیں، گزشتہ تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات بائیس سے چوبیس روپے مہنگی ہونے کے باوجود ، صرف پانچ سے سات روپے سستی کی گئی ہیں۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے ساتھ ساتھ لیوی بھی ٹیکس ہے جو دیگر ٹیکسز کی طرح پٹرولیم مصنوعات پر لگایا گیا ہے اور اس کا مقصد ریونیو جنریشن ہے۔ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر تقریباً 10 روپے لیوی ہے، اگر اس کو چار روپے ماہانہ کے حساب بڑھایا جائے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا تاہم حکومت سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کم کر کے اس کو کم رکھ سکتی ہے لیکن اس کا نقصان یہ ہو گا کہ ریونیو کم ہو جائے گا۔

اس لیے زیادہ امکان یہی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ہی ہونا ہے، حالیہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کا براہ راست فائدہ عوام کو نہیں ملا ہے ۔ہمارے یہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست تعلق اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور کرایوں میں اضافے سے ہے ، ہر شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابوہوجاتا ہے۔ ان سطور کے ذریعے حکومت سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حقیقی کمی کو ممکن بنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مقبول خبریں