بگ تھری پاکستان کو منانے کا ٹاسک تمام حامی بورڈز کے سپرد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اصلاحات کھیل کے بہترین مفاد میں کی گئیں


Sports Desk/AFP February 11, 2014
تجاویز کے اطلاق سے بھارت،آسٹریلیاوانگلینڈکوویٹو پاور حاصل نہیں ہوگا،سری نواسن فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن نے آئی سی سی اصلاحات کے معاملے میں پاکستان اور سری لنکا کو منانے کا ٹاسک تمام حامی بورڈز کے سپرد کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کونسل میں اصلاحات کھیل کے بہترین مفاد میں کی گئیں، سری نواسن نے کہا کہ یہ تبدیلی تمام فل، ایسوسی ایٹ اور ایفیلیٹ ممبران کی مالی حیثیت کے لیے بہترین ہے، اب زیادہ چیزیں میرٹ پر ہوں گی، جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان تبدیلیوں کی مخالفت کرنے والے پاکستان اور سری لنکا کو اس معاملے پر منانے کی کوشش کی جائے گی تو انھوں نے کہا کہ یہ ایک آئی سی سی کی قرار داد تھی ۔



جس کو 8 ممبران نے منظور کیا، اب اس معاملے پر پاکستان اور سری لنکا کو منانا صرف میری نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے۔ آخری وقت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان اور سری لنکاکا ساتھ چھوڑنے کے بارے میں سری نواسن نے کہاکہ میرے خیال میں کچھ بورڈز کے ان تجاویز پر تحفظات تھے جب انھیں دور کردیا گیا تو پھر سپورٹ زیادہ ہوگئی۔ سری نواسن نے ایک بار پھر اس رائے کو مسترد کیا کہ نئی تجاویز کے اطلاق سے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ویٹو پاور حاصل ہوجائے گی ۔