سشیل کوئرالہ نیپال کے نئے وزیراعظم منتخب

ووٹنگ میں 601 رکنی پارلیمان میں سے 553 ووٹ کاسٹ کیے گئے،405 نے کوئرالا کے حق میں ڈلے


News Agencies February 11, 2014
ووٹنگ میں 601 رکنی پارلیمان میں سے 553 ووٹ کاسٹ کیے گئے،405 نے کوئرالا کے حق میں ڈلے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: نیپال کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیپالی کانگریس پارٹی کے 76 سالہ صدر سْشیل کوئرالاکوپارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب کرلیا۔

پیر کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے انتخاب کیلیے ہونیوالی ووٹنگ میں 601 رکنی پارلیمان میں سے 553 ووٹ کاسٹ کیے گئے،جن میں سے 405 نے کوئرالا کے حق میں ووٹ دیے۔ کوئرالا کو ملک کی دوسری بڑی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کیساتھ کچھ دیگر چھوٹے گروپوں کی بھی حمایت حاصل تھی۔نومنتخب وزیر اعظم سْشیل کوئرالانے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا نیا آئین 6 ماہ کے اندرتیار کرلیا جائیگا۔

مقبول خبریں