- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
گولڈن ٹمپل کی بے حرمتی کرنے والا نوجوان ہلاک کر دیا گیا
لاہور: بھارتی شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل میں داخل ہوکر بے حرمتی کرنیوالے ایک بھارتی ہندو نوجوان کو مشتعل سکھوں نے ہلاک کردیا ہے۔
بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ایک اہم رہنما نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گولڈن ٹمپل میں گورو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا جارہا تھا۔ اس دوران ایک ہندونوجوان جنگلہ پھلانگ کر پالکی صاحب کے قریب پہنچا اور مبینہ طور پر گوروگرنتھ صاحب اور مقدس استھان کی بیحرمتی کی۔
گولڈن ٹمپل کے خدمت گاروں اور سیکیورٹی عملے نے اس شخص کو پکڑ لیا تاہم جب اسے باہر لیکر آئے تو مشتعل ہجوم نے اسے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونیوالے کا تعلق یوپی سے بتایا جارہا ہے،اس کے نام کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی پولیس اب اس واقعہ کی تحقیق کررہی ہے، مرنیوالے کی عمر 24 سال کے لگ بھگ تھی۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے شری ہرمندر صاحب(گولڈن ٹمپل) میں گوروگورنتھ صاحب کی بیحرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے، ملزم کو ہلاک کرنے والے سکھوں کومبارک باد دی ہے۔
سردار امیر سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے بھارت میں سکھوں کے جذبات سے کھیلنے اور گوروگرنتھ صاحب کی بیحرمتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ تحقیقات کرنی چاہیے کہ ان واقعات کے پیچھے کون سے عناصر ہیں یہ کسی ایک فرد کی کارروئی نہیں ہے سردار امیر سنگھ نے کہا دنیا بھر میں بسنے والوں سکھوں کی اس واقعہ سے دل آزاری ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔