قائد اعظم ٹرافی کے میچزمیں کورونا قواعد کی دھجیاں اڑادی گئیں

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  بدھ 22 دسمبر 2021
معاملات پرقابو پانے کے لیے پی سی بی کے سیکیورٹی گارڈ کے سوا کوئی نمائندہ یا اہلکار بھی نظر نہیں آیا۔ فوٹو : فائل

معاملات پرقابو پانے کے لیے پی سی بی کے سیکیورٹی گارڈ کے سوا کوئی نمائندہ یا اہلکار بھی نظر نہیں آیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے دوران کوویڈ19 ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے دوران کوویڈ19 ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رہا، آخری راؤنڈ میں تینوں مراکز پرقواعدوضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوتی رہی۔

چار روزہ میچ کے اختتام پر منگل کو فائنل میں جگہ بنانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اور آفیشلزبھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے، کھلاڑی نے فتح کے بعد آنے  والے مداحوں کے ساتھ سیلفیز بنوائیں، خیبرپختونخوا کو 25 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میں بھی شرکت کرنا ہے۔

دوسری جانب معاملات پرقابو پانے کے لیے پی سی بی کے سیکیورٹی گارڈ کے سوا کوئی نمائندہ یا اہلکار بھی نظر نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔