میاں بیوی کے درمیان تکرار مزاج کے ساتھ دل کیلئے بھی نقصان دہ ہے طبی ماہرین

جو شوہر اپنی بیویوں پر بھروسہ نہیں كرتے ان میں امراض قلب كا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین


APP February 11, 2014
جو شوہر اپنی بیویوں پر بھروسہ نہیں كرتے ان میں امراض قلب كا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین فوٹو: فائل

طبی ماہرین کے مطابق میاں بیوی كے درمیان تكرار مزاج كے ساتھ ساتھ دل كے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسكتی ہے۔

امریكی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق كے مطابق جو شوہر اپنی بیویوں پر بھروسہ نہیں كرتے اور یہ سمجھتے ہیں كہ ان كی شریک حیات انہیں سہارا دینے سے قاصر ہے ان میں امراض قلب كا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی كے ساتھ جھگڑا وتکرار كرنا دل كے امراض كے ساتھ ساتھ كئی اور سنگین امراض كا باعث بھی بن سكتا ہے۔