سی ویو کراچی پر ڈبل کیبن ویگو کھائی میں جاگری 2 افراد ہلاک

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس


Staff Reporter December 25, 2021
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس . فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: سی ویو دو دریا کے قریب تیزرفتارڈبل کیبن ویگو کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں 2 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈیفنس فیز 8 سی ویو دودریا کے قریب تیز رفتار سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن ویگو رجسٹریشن نمبر کے وائے 6082 کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن ویگو میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اورایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ہیڈ محررتھانہ ساحل نے بتایا کہ 2 دوست اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے وسی ویو دو دریا آئے تھے اور کھانا کھاکر واپس گھر جا رہے تھے کہ ڈیفنس فیز 8 چھبیس اسٹریٹ صبا ایونیو کے درمیان خیابان بلال پرتیزرفتاری میں کسی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جا گرے جس کے نتیجے میں ویگو گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق جب کہ دوست زخمی ہو گیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں