- وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا کامیاب بولر بننا چاہتا تھا، ڈیرن گف
- وزیرخارجہ امریکا پہنچ گئے، امریکی ہم منصب سے 18 مئی کو ملاقات طے
- آٹھ سالہ پولیس سروس کے بعد کتے کی ریٹائرمنٹ کی ویڈیو وائرل
- سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان
- رواں سال 34 لاکھ امریکی جلد کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- حکومت کا مستحق لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے پلان تشکیل
- چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کیلیے چین کا ہائپر سونک میزائل کا منصوبہ
- سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایم کیو ایم عدالت پہنچ گئی
- موسمیاتی تبدیلی، آم کی پیداوار میں 60 فیصد کمی
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز
- محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ مستحکم کرنے کے خواہاں
- سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے اسمبلیاں تحلیل اور حکومت ختم ہو گئی، فواد چوہدری
- عالمیِ یومِ فشارِخون: بلڈ پریشر کم کرنے والی غذائیں
- بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
- خبردار! آپ کا خون پلاسٹک کے ذرات سے بھرا ہو سکتا ہے
- خاتون کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والا ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک
- امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا
- بھارت میں انتہا پسندوں کا مسجد کو مندر بنانے کیلیے شیولنگ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ
سال 2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز

سوشل میڈیا پر بھی پورا سال کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں فوٹوفائل
کراچی: سال 2021 اپنے اختتام کو ہےآج 2021 کا آخری دن ہے اور کل نئے سال کا نیا سورج طلوع ہوگا۔
تاہم جاتا ہوا یہ سال بہت ہی ہنگامہ خیز رہا۔ 2021 میں جہاں لوگوں نے معیشت، حکومت سمیت مختلف شعبوں میں اتار چڑھاؤ دیکھے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی پورا سال کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہوں نے کئی عام لوگوں کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچادیا تو کچھ لوگوں کے اصل رنگ ڈھنگ سامنے آگئے۔
اس تحریر میں آج سال 2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کا مختصر جائزہ پیش کیا جارہا ہے جنہوں نے یقیناً پورا سال شائقین کو محظوظ کیے رکھا۔
رواں سال کی ابتدا میں دنانیر مبین نامی ایک عام لڑکی کی چند سیکنڈ کی ویڈیو جس میں وہ ’’یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘‘ کہتی ہوئی نظر آرہی ہےسوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی۔ اور سوشل میڈیا کی طاقت کو تو دیکھئے اس ویڈیو سے قبل دنانیر مبین کو کوئی جانتا تک نہیں تھا اور اب اسی ویڈیو کی بدولت وہ آج پاکستان شوبز کا حصہ بن چکی ہیں۔
اداکارہ صدف کنول کی ویڈیو جس میں وہ شوہر سے متعلق اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ شہروز میرا شوہر ہے میں اس کے جوتے بھی اٹھاؤں گی بہت زیادہ وائرل ہوئی۔
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جاوید چوہدری کے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بھی خوب چرچے رہے۔
مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی فارمولا ون کار والی وائرل ویڈیو نے تو سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نہ صرف لوگوں نے ندا یاسر کی کم علمی کا مذاق اڑایا بلکہ ان پر بے تحاشہ میمز بھی بنائی گئیں۔
اسی طرح لاہور یونیورسٹی میں ایک طالبہ کی اپنے ساتھی طالبعلم کو سب کے سامنے پرپوز کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی۔ حالانکہ اس حرکت کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں کو کچھ روز کے لیے معطل کردیا تھا۔
رواں سال عامر لیاقت رمضان میں نشر کیے جانے والے شو میں ’’ناگن ڈانس‘‘ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب چھائے رہے۔
2021 میں پاکستان میں ٹک ٹاکرز کے حوالے سے کئی تنازعات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جن میں سے ایک ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی مینار پاکستان والی ویڈیو بھی ہے۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مینار پاکستان پر تقریباً 400 آدمیوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ عائشہ اکرم نے یہ سارا ڈراما صرف مشہور ہونے کے لیے کیا تھا۔
اور اب رواں سال کے اختتامی دنوں میں اداکارہ علیزے شاہ کی اسموکنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان پر سرعام گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ پینے پر تنقید کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔