پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا

پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 1.63 فیصد سے بڑھا کر4.77 فیصد تک کردیا گیا


Irshad Ansari January 04, 2022
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا (فائل فوٹو)

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 1.63 فیصد سے بڑھا کر4.77 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی شرح 7.37 فیصد سے بڑھا کر9.08 فیصد اور لائٹ ڈیزل پرجی ایس ٹی کی شرح کو 8.19 فیصد سے بڑھا کر8.30 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح0.46 فیصد سے بڑھا کر2.70 فیصد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2022 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں