ٹاپ5 بہترین بیٹرز رکی پونٹنگ اور کیٹچ نے بابراعظم کو نظرانداز کردیا

پونٹنگ نے جو روٹ جبکہ کیٹچ نے مارنس لبوشین کو اپنا فیورٹ بیٹر قرار دیا


Sports Desk January 09, 2022
پونٹنگ نے جو روٹ جبکہ کیٹچ نے مارنس لبوشین کو اپنا فیورٹ بیٹر قرار دیا۔ (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: سابق آسٹریلوی کرکٹرز رکی پونٹنگ اور سائمن کیٹچ نے اپنے ٹاپ 5 بہترین بیٹرز کی فہرست میں بابراعظم کو شامل نہیں کیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جو روٹ جبکہ کیٹچ نے مارنس لبوشین کو اپنا فیورٹ بیٹر قرار دیا، بابراعظم سردست ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹر ہیں جبکہ ٹی 20 میں وہ اپنی ٹاپ پوزیشن حال ہی میں ڈیوڈ مالان کے ہاتھوں کھوچکے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کپتان ٹیسٹ میں بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے دنیا کے آٹھویں بہترین بیٹر بنے ہوئے ہیں۔

رکی پونٹنگ کے ٹاپ 5 میں روٹ، مارنس لبوشین، کین ولیمسن، اسٹیون اسمتھ اور ویراٹ کوہلی موجود ہیں، کیٹچ نے لبوشین، روٹ، ولیمسن، روہت شرما اور اسٹیو اسمتھ کو منتخب کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے