سگریٹس پر 15 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف

ارشاد انصاری  بدھ 12 جنوری 2022
مجموعی طور پر 19 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 652 روپے مالیت کے 8 کروڑ چار لاکھ 46 ہزار 800 غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے گئے۔ فوٹو: فائل

مجموعی طور پر 19 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 652 روپے مالیت کے 8 کروڑ چار لاکھ 46 ہزار 800 غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے گئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسٹمنٹ نیٹ ورک اسکواڈز نے رواں ملی سال 2021-22  کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ 61 لاکھ35 ہزار 55 روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 19 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 652 روپے مالیت کے 8 کروڑ چار لاکھ 46 ہزار 800 غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔