- لانگ مارچ، توڑپھوڑ کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارک لین ریفرنس سماعت؛ آصف زرداری کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، وکلا
- انسداد انتہا پسندی؛ پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے
- خواتین کے حقوق کا بہانہ؛ آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز کھیلنے سے انکار
- کراچی؛ ایل پی جی کی دکان پر افطار کے وقت ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی
- پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسے کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع
- پاک فوج میں بھرتی کیپٹن سمیت افغان شہریوں کو برطرف کیا گیا، وزیر دفاع
- الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید
- حماس سے لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک؛ مجموعی تعداد 250 ہوگئی
- پی ایس ایل9 فائنل؛ عماد وسیم نے کیا تاریخ رقم کی؟
- پی ایس ایل9؛ شاداب نے اہلیہ کو ایوارڈ، ماں کو میڈل دے دیا
- 5 ہزار ایکڑ پر چارے کی کاشت، سعودی کمپنی سے معاہدہ
- بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
- موبائل کی درآمدات میں 156 فیصد اضافہ
- ایچ بی ایف سی نے عوام کو سستے تعمیراتی قرضوں کی فراہمی بند کردی
- حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- مفت راشن اسکیم؛ عوام کی عزت نفس کا بھی خیال کیجیے
- مشفیق الرحیم، انجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ کا مذاق اڑانے لگے
- کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار
غیر قانونی تعمیرات میں ملوث کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی اینڈ ٹی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو اپنے گھر سے کارروائی شروع کرنے اور ذمہ دار کنٹونمنٹ افسران کیخلاف ایکشن کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس سید حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی اینڈ ٹی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن پر شدید برہم ہوگئی۔
دوران سماعت عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اپنی حدود میں گوٹھ آباد کی طرح سندیں دے رکھی ہیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے گزری میں 11، 11 منزلہ عمارتیں کیسے بن گئیں؟ کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ تمام غیر قانونی عمارتیں ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے پھر جنہوں نے اجازت دی ان کیخلاف کیا کیا؟ اپنے کتنے افسران کیخلاف ایکشن لیا؟ 11، 11 منزلہ عمارتوں کی اجازت کون دے رہا ہے؟
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے فائل کا پیٹ بھرنے کے لیے جواب مت جمع کرائیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے اپنے گھر سے ایکشن شروع کریں۔ 13 منزلہ عمارت گرے گی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے موقف دیا کہ جواب جمع کرا دیں گے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے لمبی رپورٹس کے بجائے عملی اقدامات کریں۔
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو اپنے گھر سے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی اور ذمہ دار کنٹونمنٹ افسران کیخلاف ایکشن کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے 30 روز میں ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے اور فیصلے کی نقول چیف ایگزیکٹو افسر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔