- حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
- اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایمان مزاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
- پٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
- جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد
- شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ35 لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام
- بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین
- مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کمی
- 70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- گہرے زخموں کی ’حیاتیاتی ویلڈنگ‘ کرنے والے ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی
- چلنے اور شکل یاد رکھنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ
- ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
- حکومت کا اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
- امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی
- الجزیرہ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی صحافی کے قتل پرعالمی عدالت جانے کا فیصلہ
- جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز
- انفینکس نوٹ 12 اب میڈیا ٹیک ہیلیو جی 96 کے ساتھ ایکس اسپارک اور دراز پر پری آرڈر کے لیے دستیاب
سرفراز نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، شاہد آفریدی

کورونا سے احتیاط لازمی ہے،شاہد آفریدی:فوٹو:فائل
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازنے غصہ کیا توگراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، سرفراز اور کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، میری کوشش ہوگی کوٸٹہ کو جتنا لڑا سکوں لڑواٶں۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سرفراز احمد کی قیادت کو اچھے انداز میں سامنے نہیں لایا جا سکا، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پزیرائی ملے، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔
کورونا کے حوالے سے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جن کی تعداد 40 فیصد تک جا پہنچی ہے، لگتا یہ ہے کہ پی ایس ایل سیون کے موقع پر تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ لیگ کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کو رکھا جائے، اسی طرح ایونٹ کا انعقاد ممکن ہے، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، کورونا سے احتیاط لازمی ہے، سرفراز نے اگر غصہ کیا تو گراٶنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹاٸل سے کھیلنےدوں گا لیکن اس کے ساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون ون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میرے پرزے جواب دے رہے ہیں، پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، اب کمر کا مسئلہ آن کھڑا ہوا ہے، اب کرکٹ مقابلے بھی سخت ترین ہونے لگے ہیں، میں البتہ دیگر لیگز میں شرکت کرتا رہوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔