پاکستان افغانستان تک زمینی رسائی دے تجارت کے مسائل حل کرلیے بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کوکھولنا ہوگا۔بھارتی وزیر خارجہ


Net News February 16, 2014
پاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کوکھولنا ہوگا۔بھارتی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ سرحد پار تجارت میں کچھ مسائل تھے جنہیں خوش اسلوبی اورخوش قسمتی سے حل کرلیاگیا ہے۔

انہوں نے افغانستان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا پاکستان کیساتھ تجارت آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے پاکستان پرافغانستان تک زمینی رسائی دینے پر زور دیتے ہوئے کہاپاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کوکھولنا ہوگا۔

مقبول خبریں