کم استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے لگے

طالب فریدی  بدھ 9 فروری 2022
بیشتر صارف اپنا اکائونٹ دوسروں سے بنواتے ہیں وہی اکائونٹ ہیک کرتے ہیں، ماہرین
 فوٹو: فائل

بیشتر صارف اپنا اکائونٹ دوسروں سے بنواتے ہیں وہی اکائونٹ ہیک کرتے ہیں، ماہرین فوٹو: فائل

 لاہور: ہیکرز کم استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے لگے۔

آپ اپنا فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے رہیں، اگر کم استعمال کریں گے تو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے سائبر فراڈیے آپ کے اکاؤنٹس ہیک کر لیں گے، آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے مالی فراڈ کریں گے،غیر اخلاقی وڈیوز شیئر ہو سکتی ہیں۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے اعداد وشمار کے مطابق سوشل میڈیا ہیکنگ کی وارداتیں پنجاب بھر میں پھیل چکی ہیں، ایف آئی اے سائبر ونگ کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں سے ڈھائی ہزار آن لائن ہیکنگ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں فون ریکارڈ نگ ہیکنگ، کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔

زیادہ تر لوگوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کر کے ان کو لاکھوں، کروڑوں روپے سے محروم کر دیا گیا، کچھ ایسی بھی شکایت ملیں کہ فیس بک اور ٹوئٹر، انسٹاگرام کو ہیک کر کے اس پر غیراخلاقی وڈیوز اپ لوڈ کی گئیں اس کیلیے چوری شدہ سافٹ ویئر کا سہارا لیا گیا۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین عدنان اور کامران کے مطابق پاکستان میں بہت زیادہ تعداد ایسے صارفین پر مشتمل ہے جو اپنے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹوئٹر اکاؤنٹس خود نہیں بنا سکتے، ان کی ساری تفصیلات ان کے پاس ہوتی ہیں جو یہ اکاؤنٹس بناتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔