حامدکرزئی کافضل الرحمن کوفونامن عمل پرگفتگو

افغان مصالحت اس خطے میں امن و استحکام کاواحدراستہ ہے،دونوں رہنماؤں کی فون پر گفتگو


Numainda Express February 18, 2014
افغان مصالحت اس خطے میں امن و استحکام کاواحدراستہ ہے،دونوں رہنماؤں کی فون پر گفتگو۔فوٹو:فائل

WASHINGTON: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے افغان صدر حامد کرزئی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے،دونوں رہنمائوں نے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔

جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی کے مطابق افغان صدرنے انقرہ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے مولانافضل الرحمن کو آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان اور دوسرے اسٹیک ہولڈرزکے درمیان داخلی مصالحت کیلیے کوششیں تیزکرنی چاہئیں، افغان مصالحت اس خطے میں امن و استحکام کاواحدراستہ ہے، پاکستان اورافغانستان کوتمام مسائل کے حوالے سے ایک پیج پرلانے کیلیے حکومت کوشش کررہی ہے، دونوں ممالک کیلیے باہمی اعتمادکاماحول بحال کرنا ایک چیلنج ہوگا۔صدرکرزئی نے مولانا فضل الرحمن کو امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ ہمسائے کی حیثیت سے پاکستان کا پرامن افغانستان کیلیے کلیدی کردارہوسکتاہے۔