گھناؤنے واقعات سے امن کوششوں کو دھچکا لگا وزیر دفاع

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔خواجہ آصف


Monitoring Desk February 18, 2014
دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا گھنائونے واقعات سے امن کوششوں کو دھچکا لگا، ایف سی کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں مخلص ہے۔