ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ناکامی لوگوں کو ایس ایم ایس پر نوٹس

شہریوں میں خوف وہراس، ایف بی آر نے وزیراعظم کا نام دانستہ طور پر استعمال کیا،ذرائع


Irshad Ansari February 19, 2014
شہریوں میں خوف وہراس، ایف بی آر نے وزیراعظم کا نام دانستہ طور پر استعمال کیا،ذرائع. فوٹو: فائل

ایف بی آرنے وزیراعظم کی اعلان کردہ گرین انویسٹمنٹ اسکیم کے نام پردی جانیوالی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ناکام ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر شہریوں کوایس ایم ایس کے ذریعے نوٹس جاری کرناشروع کردیے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور ایف بی آر نے وزیراعظم کا نام دانستہ طورپر استعمال کیاہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق دبئی مذاکرات میں آئی ایم ایف نے گرین انویسٹمنٹ اسکیم پرشدیدتحفظات کا اظہار کیا تھا اورآئی ایم ایف کویہ کہہ کر مطمئن کیاگیا کہ اس اسکیم کے تحت پہلے سے نافذ ٹیکسوں کی شرح میں کمی نہیں کی گئی بلکہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میںنہیں یہ اسکیم ان کیلیے ہے۔ حکومت کے مطابق اس کے نتیجے میں نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ ٹیکس نیٹ اورٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافے کے ساتھ اضافی ریونیوبھی حاصل ہوگا۔

مقبول خبریں