کراچی بی آر ٹی کے پہلے لاٹ پر تعمیر شروع کرنے کی تجویز کی منظوری

مجھے یقین ہے کہ کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا تاکہ اسے ڈھائی سال میں مکمل کیا جا سکے، وزیر اعلیٰ سندھ


Staff Reporter February 23, 2022
مجھے یقین ہے کہ کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا تاکہ اسے ڈھائی سال میں مکمل کیا جا سکے، وزیر اعلیٰ سندھ ۔فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ہالٹ ڈپو سے موسمیات تک بی آر ٹی ریڈ لائن کے پہلے لاٹ پر 14 ارب روپے سے تعمیراتی کام شروع کرنے کی تجویز کی باضابطہ منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹرانس کراچی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی والوں کے لیے اچھی خبر ہے اور مجھے یقین ہے کہ کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا تاکہ اسے ڈھائی سال میں مکمل کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن (کے بی آر ٹی) پراجیکٹ پر اے ڈی بی اور شریک فنانسرز بشمول اے ایل آئی بی، اے ایف ڈی اور جی سی ایف کے تعاون سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 78384.33 ملین روپے ہے۔

ٹرانس کراچی پراجیکٹ کے لیے امپلیمنٹنگ ایجنسی ہے۔KBRT پراجیکٹ کوریڈور شہر کے شہری علاقوں سے گزرتا ہے جو ملیر ہالٹ سے شروع ہوتا ہے اور ملیر کنٹونمنٹ، صفورا، یونیورسٹی روڈ اور نمائش سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے۔