لاہور قلندرز ٹیم کو عاقب جاوید کا فائنل پر بھی ساتھ میسر نہیں ہوگا

لاہور قلندرز نے جس طرح پلے آف مرحلے میں پرفارمنس دی یے وہ قابل تعریف ہے، عاقب جاوید


Sports Reporter February 26, 2022
لاہور قلندرز نے جس طرح پلے آف مرحلے میں پرفارمنس دی یے وہ قابل تعریف ہے، عاقب جاوید ۔ فوٹو : فائل

SHENZHEN, CHINA: لاہور قلندرز ٹیم کو عاقب جاوید کا فائنل پر بھی ساتھ میسر نہیں ہوگا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر آپریشنز گزشتہ 5 روز سے سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، ان میں کوویڈ کی زیادہ علامات نہیں، لاہور قلندرز نے جس طرح پلے آف مرحلے میں پرفارمنس دی یے وہ قابل تعریف ہے، سب لڑکے جان ماررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے تاہم اصل کام 100 فیصد پرفارمنس دینا ہے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی لڑکوں نے زبردست محنت کی ہے جس کا پھل کامیابی کی شکل میں ملا ہے۔

عاقب نے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں رہتے ہوئے ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہوں اور امید ہے کہ ٹیم فائنل بھی اپنے نام کرے گی۔

مقبول خبریں