فلسطینی فلم ’’عمر‘‘ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

اسرائیلی فلم ’بیت اللحم‘ دوڑ سے باہر ہوگئی، آسکر ایوارڈ تقریب 2 مارچ کو منعقد ہوگی


APP February 22, 2014
اسرائیلی فلم ’بیت اللحم‘ دوڑ سے باہر ہوگئی، آسکر ایوارڈ تقریب 2 مارچ کو منعقد ہوگی۔ فوٹو: فائل

اکیڈیمی ایوارڈ کے ضمن میں فلسطینی فلم 'عمر' کو بہترین غیرملکی فلم کی کیٹگری کے لیے منتخب کئی گئی ۔

پانچ فلموں میں شامل کر لیا گیا جب کہ اسرائیل کی فلم 'بیت اللحم' آسکر کی دوڑ سے باہرہوگئی۔'عمر' ایک ایسی لو اسٹوری ہے جس میں اسرائیل، فلسطین کشیدگی کا رنگ نمایاں ہے۔فلم کا ہیرو نوجوان بیکر عمر (آدم بکری) خوبصورت لڑکی نادیہ (لیم لوبانی) کے عشق میں گرفتار اسرائیل کے اس علاقے میں پہنچ جاتا ہے جہاں نادیہ رہتی ہے۔ محبت کی یہ کہانی اس وقت ڈرامائی موڑ لیتی ہے جب عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسرائیلی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کردیتا ہے اور خود گرفتار ہو جاتا ہے۔

ہانی کی 2005 میں بننے والی فلم 'پیراڈائز ناو' وہ پہلی فلسطینی فلم تھی جسے آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ بہت سے فلمی ناقدین کی اس تنقید پر کہ 'عمر' میں اسرائیل کے بارے میں جانبداری سے کام لیا گیا ہے۔ ہانی ابو اسد نے 'جیوئش جنرل' سے گفتگو میں کہا 'میں کسی بھی ملک کا پروپیگنڈا فلم میکر نہیں۔ مجھے جانبدار اس حوالے سے کہا جاسکتا ہے کہ میں اپنے لوگوں اور تمام دوسرے لوگوں کو آزاد اور برابری کی بنیاد پردیکھنا چاہتا ہوں۔'آسکر ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو منعقد ہوگی۔