طالبان القاعدہ گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کردیا

28 فروری تک ہمارے تمام گروپ مکمل جنگ بندی کریں گے، یوسف رضا مجاہد


INP February 22, 2014
28 فروری تک ہمارے تمام گروپ مکمل جنگ بندی کریں گے، یوسف رضا مجاہد۔ فوٹو: فائل

طالبان القاعدہ گروپ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا۔ جمعے کو نامعلوم مقام سے صحافیوں کیساتھ ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے طالبان القاعدہ گروپ کے امیر یوسف رضا مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے اور بڑے جہادی گروپوں کیلیے اعلان ہے کہ 28 فروری تک جنگ بندی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ القاعدہ طالبان تمام دُنیا کے کفری طاقتو ں کو جواب ہر قسم کے حالات میں دے سکتے ہیں۔