پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اوگرا سفارشات 27 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کریگی


INP February 22, 2014
اوگرا سفارشات 27 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کریگی۔ فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 53 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 47 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 13 پیسے کم ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا سفارشات 27 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کریگی۔