بھارتی حکومت اپنی ہی فوج کی نقل وحرکت سے خوفزدہ ہوگئی تھی

2012 میں واقعہ پیش آیا،آرمی چیف کو بھی برطرف کرنیکا فیصلہ کرلیا تھا، رپورٹ میں انکشاف


INP February 22, 2014
سیکریٹری دفاع نے واپس بلانے کاحکم دیدیا، فوج اورحکومت میں بداعتمادی نہیں، شیوشنکر مینن۔ فوٹو: فائل

بھارتی سرکاراپنی ہی فوج کی نقل وحرکت سے خوفزدہ ہوگئی تھی۔بھارت کے سابق ڈی جی ایم او اے کے چوہدری کے مطابق 2012 میں دہلی کی جانب فوج کی پیشقدمی سے بھارتی حکومت گھبرا گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے آرمی چیف کو بھی برطرف کرنیکا فیصلہ کرلیا تھا۔اے کے چوہدری کے مطابق اس وقت کے سیکریٹری دفاع فوجی نقل و حرکت سے اس قدر خائف ہوئے کہ انھوں نے فوج واپس بلانے کا حکم دے دیا۔ سابق ڈی جی ایم او کے مطابق مشقیں معمول کا حصہ تھیں،اب یہ سمجھ کا فرق تھا یا پھرکوئی غلط فہمی،حکومت کواسے اتنی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے تھا۔ حکومت پر واضح کیاتھا کہ یہ معمول کی بات ہے اور پھر ان کی سمجھ میں بات آگئی۔ بعدمیں تحقیق سے ثابت ہوا کہ سینئربیوروکریٹ اس خدشے کوہوا دینے میں ملوث تھے۔ مشیرقومی سلامتی شیوشنکر مینن نے اس رپورٹ کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی بداعتمادی نہیں پائی جاتی۔