صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں نواز شریف

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے سیکیورٹی اداروں،عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں


INP February 23, 2014
دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے سیکیورٹی اداروں،عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

ہم صرف پاکستان نہیں پوری دنیامیں امن چاہتے ہیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پرقطر کے سابق وزیراعظم حمادبن جاسم سے گفتگو کررہے تھے۔ دونوں رہنمائوں نے ایل این جی منصوبے، پاک قطرتعلقات اوردیگر امورپر بھی بات چیت کی۔ نوازشریف نے کہاکہ قطراور پاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور ہماری حکومت تمام ممالک سے برابری کی سطح پرتعلقات کی مضبوطی چاہتی ہے۔

ایل این جی کی درآمدکے حوالے سے قطرکی حکومت کاتعاون بھی انتہائی خوش آئندہے اوراس سے یقیناً پاکستان میں گیس کابحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے پناہ قربانیاں دیں کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی امن کاقیام، ترقی وخوشحالی ممکن ہوسکتی ہے اورصرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ہم پوری دنیامیں امن کاقیام چاہتے ہیںاور اس کے لیے اپناکردار بھی ادا کررہے ہیں۔ بعدازاں حمادبن جاسم وطن واپس روانہ ہوگئے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے جمہوریہ گیاناکے قومی دن پراپنے ہم منصب کوتہنیتی پیغام بھجوایاہے۔