پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جارہا ہے

ارتھ آور کا دورانیہ 8:30 بجے شب سے 9:30 بجے تک ہوتا ہے


Staff Reporter March 26, 2022
زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ارتھ آور منایا جاتا ہے (فوٹو، فائل)

زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جارہا ہے، ارتھ آور کا دورانیہ 8:30 بجے شب سے 9:30 بجے تک ہوتا ہے۔

اسی مناسبت سے سی ڈی اے انتظامیہ بھی اسلام آباد میں ارتھ آور منا رہی ہے۔ اس غرض سے 10 منٹ کے لیے تمام مرکزی شاہراہوں کی غیر ضروری روشنیاں گل کی گئیں۔

سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو پر دس منٹ کے لیے لائٹس آف کی گئیں۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں ماحول کو بہتر بنانا اور اس سے محبت کے لیے احساس اجاگر کرنا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ توانائی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ اس زمین کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔

مقبول خبریں