- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
بھارت پھر آئی سی سی پر قبضے کے خواب دیکھنے لگا

موجودہ سربراہ گریگ برکلے عہدے میں توسیع کی بالکل بھی خواہش نہیں رکھتے ۔ فوٹو:فائل
کراچی: بھارت پھر آئی سی سی پر قبضے کے خواب دیکھنے لگا جب کہ ساروگنگولی یا جے شاہ میں سے کسی ایک کو چیئرمین کیلیے میدان میں اتارا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین گریگ برکلے کی 2 سالہ مدت رواں برس نومبر میں ختم ہورہی ہے، اگرچہ ان کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر ساروگنگولی اور سیکریٹری جے شاہ سے قریبی تعلقات ہیں، اس کے باوجود وہ اپنی مدت میں توسیع کی خواہش نہیں رکھتے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برکلے آکلینڈ کے معروف کمرشل وکیل ،ایک کمپنی ڈائریکٹر اور نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کی کئی کمپنیز کے بورڈ ممبر بھی ہیں، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ آئی سی سی کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔
کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس اگرچہ جولائی میں ہونا ہے تاہم برکلے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ تک اپنا کام جاری رکھیں گے، ان کے بعد اس ذمہ داری کیلیے ساروگنگولی یا جے شاہ میدان میں اترسکتے ہیں۔
بی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ورلڈ کپ کے موقع پر آئی سی سی میں ٹاپ سیٹ پر بھی ان کا اپنا ہی بندہ موجود ہو، جس طرح 2011 ورلڈ کپ کے موقع پر آئی سی سی چیئرمین شرد پوار تھے۔
بھارتی امیدوار کو آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم ان کی کامیابی کا امکان زیادہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گنگولی ہی آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ آئین کے مطابق کوئی بھی موجودہ یا سابق بورڈ ممبر چیئرمین کا الیکشن لڑنے کیلیے اہل ہوگا مگر شرط یہ ہے کہ اس نے کم سے کم ایک بورڈ میٹنگ میں شرکت کی ہو۔ جے شاہ کو بی سی سی آئی نے بطور گنگولی متبادل ڈائریکٹر نامزد کیا ہوا ہے۔
آئی سی سی بورڈ 17 ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے، اس میں 12 فل ممبر، 3 ایسوسی ایٹس نمائندے، ایک چیئرمین برکلے، ایک چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس اور ایک غیرجانبدار خاتون ڈائریکٹر اندرا نوئی شامل ہیں، چیف ایگزیکٹیو کو ووٹ کا حق حاصل نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔