کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بڑھ گئی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 8 اپريل 2022
پولیس چیف کو خط ارسال ،چالان کرنے کا اختیار اے ایس آئی سے انسپکٹرتک کر دیا جائے گا ، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز
 فوٹو:فائل

پولیس چیف کو خط ارسال ،چالان کرنے کا اختیار اے ایس آئی سے انسپکٹرتک کر دیا جائے گا ، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز فوٹو:فائل

 کراچی: پولیس چیف کی جانب سے 2 ماہ قبل ٹریفک چالان کرنے کا اختیار صرف سیکشن آفیسر تک محدود کیا گیا تھا۔

شہر میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کا کہنا ہے ان 2 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی زیادہ بڑھ گئی۔

ڈبل پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، احمد نواز کے مطابق چالان کرنے والے افسران کی تعداد میں دوبارہ اضافے کیلیے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو خط ارسال کیا جا رہا ہے، ان کی جانب سے اجازت ملنے پر چالان کرنے کا اختیار اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے افسران تک کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔