درپیش مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے نواز شریف

وکلا غریب اور پسماندہ طبقے کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کریں،وزیراعظم نوازشریف


Monitoring Desk February 26, 2014
وزیراعظم نوازشریف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وفد وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کررہا ہے۔فوٹو:پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے حکومت قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے بھرپور پر عزم ہے۔

منگل کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں سپریم کورٹ بار کے وفد کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2007ء میں وکلا تحریک میں وکلا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے نیک مقصد کے لیے جدوجہد کی،وکلا غریب اور پسماندہ طبقے کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کریں ۔پاکستان اسی صورت ترقی کرسکتا ہے جب ہر شہری کو برابر حقوق دیے جائیں ،سپریم کورٹ کے وفد نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔