- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے لیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
سری لنکا کے ابتر حالات کرکٹ کا میلہ نہیں اُجاڑیں گے

سیریز سے قبل تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا،آف سیزن میں کھلاڑیوں کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ فوٹو : فائل
لاہور: سری لنکا کے ابتر حالات کرکٹ کا میلہ نہیں اجاڑیں گے۔
سری لنکا میں سیاسی اور معاشی صورتحال خراب ہونے کے بعد عوام ناراض ہے، فارن کرنسی کی قلت کے سبب حکومت گیس اور پیٹرولیم کے بل تک نہیں ادا کرپارہی،بجلی کی 8سے 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ اور ملک گیر احتجاج جاری ہیں،اس غیر مستحکم صورتحال میں سری لنکا میں اگست، ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کے انعقاد کا معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اراکین کے زیر غور رہا۔
اگرچہ کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا مگر سری لنکا کا دورہ کرنے والے دیگر ملکوں میں تشویش کی لہر موجود ہے،آسٹریلیا کی ٹیم کو 8جون سے 12جولائی تک 2ٹیسٹ،5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں،پاکستان ٹیم نے جون میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنا ہے۔
راولپنڈی میں آئی سی سی ورلڈسپر لیگ کے 3میچز کے بعد پاکستان ٹیم کی اگلی مصروفیت سری لنکا میں ہوگی، جولائی اور اگست میں 2ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچ کھیل جائیں گے،موجودہ حالات کے باوجود سری لنکن بورڈ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلیے پْر امید ہے۔
گزشتہ دنوں بورڈ نے سابق کرکٹر کرس سلور ووڈ کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کرلی ہیں، ان کو 2سال کیلیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، سلور ووڈ نے مکی آرتھر کا خلا پْر کیا، اس وقت آسٹریلیا کی ایک ایڈوانس ٹیم بھی سری لنکا پر ہے،سلور ووڈ کی پہلی آزمائش 15مئی سے شروع ہونے والا دورہ بنگلادیش ہوگا،اس کے بعد ہوم سیریز کی تیاریاں شروع ہوں گی۔
سری لنکا میں سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ٹیم کے دورے کو لاحق خطرات کے سوال پر ایک پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئی لینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں، فی الحال میزبان بورڈ کی جانب سے ٹور کے حوالے سے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا گیا نہ اس کی ابھی کوئی ضرورت محسوس ہوئی ہے،سیریز شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کی طویل مصروفیات اور بائیو ببل کی سختیاں جھیلنے کے بعد کرکٹرز کو آرام کا موقع مل گیا، چند نے کاؤنٹی کرکٹ میں صلاحیتیں نکھارنے کو ترجیح دی،جون میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی سے قبل تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا،آف سیزن میں کھلاڑیوں کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا،تمام پلیئرز کو ڈائٹ پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔