سنجے دت کے پیرول میں مسلسل توسیعحکومت سے وضاحت طلب

حکومت عام آدمی کیلیے ایسی پھرتی نہیں دکھاتی، ریاستیں اختیارات بلاامتیاز استعمال کریں،ممبئی ہائیکورٹ


INP February 27, 2014
حکومت عام آدمی کیلیے ایسی پھرتی نہیں دکھاتی، ریاستیں اختیارات بلاامتیاز استعمال کریں،ممبئی ہائیکورٹ۔ فوٹو: فائل

مرکز کے بعد ممبئی ہائیکورٹ نے بھی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پیرول میں مسلسل توسیع پر مہاراشٹر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

پی آئی ایل نے 1993ء میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید بھارتی اداکار کے پیرول میں متعدد بار توسیع کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر قیدی ایک سو پانچ دن پیرول پر گزارے گا تو پھر قانون کس لیے ہے، حکومت عام آدمیوں کے بارے میں تو ایسی پھرتی نہیں دکھاتی، ریاستیں اپنے صوابدیدی اختیارات بغیر کسی امتیاز کے استعمال کریں۔