سوئٹزرلینڈہزاروں فٹ اونچے پہاڑ پر لکڑی سے بنایا گیا ہٹ

بلند ترین سوئس پہاڑ پر 1915میں بنائی جانیوالی یہ جھونپڑی کسی عجوبے سے کم نہیں


Net News February 27, 2014
بلند ترین سوئس پہاڑ پر 1915میں بنائی جانیوالی یہ جھونپڑی کسی عجوبے سے کم نہیں

دنیا میں کئی ایسے دلفریب اور خوبصورت مقامات ہیں جہاں جانا کسی خواب سے کم نہیں ہوتا ایسے ہی ایک مقام کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے اور کسی عجوبے سے کم نہیں۔

سولوری ہٹ نامی یہ تفریحی مقام سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں پر 13ہزار 133فٹ کی بلنڈی پر واقع ہے، برف پوش نوکیلی چٹانوں کے درمیان موجود اس جھونپٹری میں بیک وقت 10سے زائد افراد قیام کر سکتے ہیں، بلند ترین سوئس پہاڑ پر واقع یہ ہٹ 1915میں قائم کیا گیا تھا جو کئی بار سخت موسمی اثرات سے دوچار ہونے کے بعد نئے سرے سے تعمیر بھی کیا گیا جسے قومی اثاثہ ہونے کی بنیاد پر آج بھی منفرد حیثیت حاصل ہے۔دنیا بھر سے آنیوالے سیاح ہزاروں فٹ بلند چوٹی کے کنارے پر واقع اس مقام پر کھڑے ہو کر خوبصورت نظارے کرتے ہیں۔

مقبول خبریں